ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جدیو سے باہر شرد یادو پر لالو کی مہربانی، راجد بنا سکتی ہے راجیہ سبھا امیدوار

جدیو سے باہر شرد یادو پر لالو کی مہربانی، راجد بنا سکتی ہے راجیہ سبھا امیدوار

Mon, 12 Mar 2018 12:07:01    S.O. News Service

پٹنہ /نئی دہلی11 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ سے بی جے پی کے اتحاد سے برہم شرد یادو کو راشٹریہ جنتا دل راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آر جے ڈی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بہار سے شرد یادو اور اشفاق کریم کو راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں کانگریس کی جانب سے سابق مرکزی وزیر اکھلیش سنگھ راجیہ سبھا کے امیدوار ہوں گے۔ دوسری طرف جے ڈی یو کی جانب سے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ کو راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ جے ڈی یو کی جانب سے راجیہ سبھا جانے والے دوسرے امیدوار کے نام کے متعلق ہنوز معمہ بنا ہوا ہے ۔ غور رہے کہ شرد یادو نے 5 فروری کو رانچی واقع برسا منڈا سنٹرل جیل میں لالو یادو سے ملاقات کی تھی،جس کے بعد لالو کی پارٹی نے شرد یادو کو راجیہ سبھا بھیجے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لالو یادو چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ شرد یادو کو دسمبر 2017 میں جے ڈی یو کی اپیل کے بعد راجیہ سبھا سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ جے ڈی یو نے ان پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ شرد یادو نے جولائی 2017 میں مہا گٹھ بندھن توڑکر بی جے پی سے ہاتھ ملانے کے نتیش کمار کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اس پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا ،مہا گٹھ بندھن توڑنے کے بعدبی جے پی کی مددسے نتیش دوبارہ وزیراعلیٰ بنے۔ ابھی شرد یادو بہار کی سیاست میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ بہار کے ارریہ لوک سبھا سیٹ پرہو رہے ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی امیدوار کے لئے شردیادو نے انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا تھا ۔ واضح ہوکہ بہار کی چھ راجیہ سبھاسیٹوں کے لیے 23 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جس کے لیے12 مارچ تک کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے جائیں گے ۔


Share: